ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ افغانستان سے ایشیا کپ میں شکست کا بدلہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں لیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان ٹیم بھی اس میچ میں دبائو میں ہوگی۔ ہمارا پہلا ہدف دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ نیپال اور ہانگ کانگ کو بعد میں دیکھیں گے۔ افغان ٹیم کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کرلی ہیں اور اب ان کیخلاف اچھا کھیل پیش کریں گے۔
افغانستان سے شکست کا بدلہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں لیں گے: مشفیق الرحیم
Mar 10, 2014