محمد صدیق میموریل اور محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ایونٹ کے افتتاحی میچز 13مارچ کو کھیلے جائیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 11ویں محمد صدیق میموریل اور 29ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ایونٹ کے افتتاحی میچز 13مارچ کو نیو اتفاق گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔ محمد صدیق میموریل ایونٹ کا افتتاحی میچ لدھیانہ جم خانہ اور فاران جم خانہ کے ما بین صبح ساڑھے 9بجے جبکہ محمد یاسین اختر میموریل ایونٹ کا افتتاحی میچ توصیف کلب اور نیو اتفاق کلب کے مابین سہ پہر ساڑھے بارہ بجے کھیلا جائے گا۔ ہر اننگز بیس بیس اووروں پر مشتمل ہو گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17ویں توصیف ٹرافی کرکٹ چمپیئن شپ ، 29ویں محمد یاسین اختر میموریل اور 11ویں محمد صدیق میموریل کرکٹ ایونٹ کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...