لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلا بریگیڈئر (ر) منظور حسین عاطف میموریل ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ افتتاحی روز واپڈا اور پولیس نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ سرگودھا ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ واپڈا اور نیشنل بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے ایک کے مقابلے نیشنل بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے دو اک سے کامیابی اپنے نام کی۔ واپڈا کی جانب سے علیم بلال اور اسد بشیر نے جبکہ نیشنل بنک کی جانب سے کاشف شاہ نے گول سکور کیا۔ میچ کے تینوں گول کھیل کے پہلے ہاف میں ہوئے دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ دوسرا میچ پولیس اور ائرفورس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پولیس کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ میچ کا واحد گول دوسرے ہاف میں نیاز نے کیا۔