وارسا(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ انڈور ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کی ویلیری ایڈمز نے کیرئیر کا نواں ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ اولمپک چیمپئن ایسٹریلین ایتھلیٹ سیلی پیئرسن کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پولینڈ میں ہونیوالی ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ خواتین کے شاٹ پٹ ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی ویلیری ایڈمز نے میدان مار لیا۔ انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے کیرئیر کا نواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔خواتین ہی کی 60 میٹر ہرڈلز ریس میں نے اولمپک چیمپئن ایسٹریلین ایتھلیٹ سیلی پیئرسن کو اپ سیٹ شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔