یوتھ فیسٹیول: ڈویژنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ راولپنڈی نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول انٹر ڈویژنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ راولپنڈی نے جیت لیا ۔ فائنل میں میزبان لاہور کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ یونیورسٹی آف انجئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے  بیٹنگ کی دعوت دی ۔ لاہور کی ٹیم نے مقررہ15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے سلمان 54 رنزکے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ جواب میں راولپنڈی نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ۔ ارسلان 72 اور شاہد 58 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سلطان شاہ نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...