اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان کی جونیئر اور سینئر کرکٹ ٹیمیں 8 دن کے اندر ملک کو 2 بڑے ٹائٹل دلانے میں کامیاب نہ ہوسکیں ، دونوں ٹیمیں پوری قوم اور ماہرین کی توقعات کے برخلاف فائنل میں انتہائی بدترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ناکام ہوگئیں ، یکم مارچ کو جونیئر ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم جس نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا لیکن فائنل میں اس کے سٹار بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور اور جونیئر ٹیم جنوبی افریقہ کے مقابلے میں ہار کر ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ 8مارچ کو قومی ٹیم جس نے بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دیکر پوری قوم کی توقعات آسمان پر پہنچا دی تھیںفائنل میں سری لنکا کے خلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ قومی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں اپنی بدترین کارکردگی سے قوم کو مایوس کیا اور اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکیں۔