اسلام آباد (آن لائن) حکومت طالبان کو وقت دینا چاہتی ہے اور اگر آپریشن ناگزیر بھی ہوا تو اپریل کے وسط میں کیا جائے گا ۔ حکومت ایک طرف مذاکرات کی حامی قوتوں کو تاثر دینا چاہتی ہے کہ وہ مذاکرات میں مخلص ہے جبکہ امریکہ اور افغانستان کی حکومتو ں کو بھی یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ افغا نستا ن میں انتخابات کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہورہی ہے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کو خدشہ ہے کہ انتخابات سے قبل شمالی وزیرستان میں آ پر یشن کے اثرا ت ان کے ملک پر بھی پڑ یں گے جس سے حالات مزید خراب ہو جائینگے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکہ نے حکومت کو پیغام بھجوایا تھا کہ آپریشن افغانستان میں انتخابات کے بعد کیا جائے۔
حکومت طالبان کو وقت دینا چاہتی ہے آپریشن ناگزیر ہوا تو اپریل میں ہو گا: ذرائع
Mar 10, 2014