مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے کوششیں جاری

Mar 10, 2014

کراچی (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگی دھڑوں میں اتحاد کے لئے پس پردہ کوششیں جاری ہیں۔ فنکشنل لیگ کے پیرپگاڑا بھی چاہتے ہیں کہ اتحاد ہوجائے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف بھی شجاعت حسین کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ تاہم شہباز شریف اس بات کے مخالف ہیں جبکہ چودھری نثار بھی پرانے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کے حامی ہیں جبکہ شیخ رشید کی واپسی میں راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کی قیادت مخالفت کررہی ہے۔ الیکشن سے قبل بھی شیخ رشید نے واپسی کیلئے کوشش کی تھی۔

مزیدخبریں