لاہور(آئی این پی) ق لیگ کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے معاملے پر گومگو کا شکار نظر آتی ہے، حکو مت نے اقتدار میں آنے کے بعد کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر وہ فخر کر سکیں۔ ایک انٹرویو کے دوران شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ طالبان سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی ان کی کوئی واضح اور دو ٹوک پالیسی نظر نہیں آتی۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کے آنے سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
طالبان سے مذاکرات، حکومت گومگو کا شکار ہے: شجاعت حسین
Mar 10, 2014