اسلام آباد (ثناء نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے سی آئی اے چیف کے حالیہ دورہ پاکستان پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ وزارت خارجہ کو شام کے مسئلے پر بریفنگ کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی خارجہ امور سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ سی آئی اے چیف کے حالیہ دورہ پاکستان، پاک امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ، شام کے مسئلے پر پاکستان کی پالیسی اور پاک ایران تعلقات علاقائی صورتحال افغانستان سے امریکی و اتحادی افواج کا انخلاء اور ممکنہ مذاکراتی عمل پر وزارت خارجہ کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس اس مقصد کیلئے آج ہونا تھا تاہم مشیر خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کی مصروفیت کے باعث کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں شیڈول میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔
سی آئی اے چیف کا دورہ پاکستان، سینٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا بریفنگ لینے کا فیصلہ
Mar 10, 2014