نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ہیکرز نے ہندوستانی مسلح افواج اور دفاعی تحقیقاتی ادارے کے 50سے زائدکمپیوٹر ہیک کر لئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے بھارتی افواج اور دفاعی تحقیقاتی ادارے کے کمپیوٹرز ہیک کر لئے ہیں جس کی بناء پر ان اداروں کی حساس معلومات اور فائلز کے خراب ہونے کا خطرہ موجود ہے ۔ دوسری جانب بھارتی خفیہ اداروں نے کہا ہے کہ ہیک شدہ کمپیوٹروں سے 30سے زیادہ فائلیں متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر مینن نے کہا ہے کہ یہ واقعہ معمولی نوعیت کا ہے اور اطلاعات و معلومات کے خطرے سے دوچار ہونے کا امکان موجود ہے تاہم ہر پاس ورڈ کے افشاء ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
بھارتی ہیکرز نے فوج اور دفاعی ادارے کے 50 سے زائد کمپیوٹر ہیک کر لئے
Mar 10, 2014