فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے کی بنا پر سسرالیوں نے خاتون کو تیزاب پلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ نصیر آبا دکی رہائشی ممتاز بی بی کا گھریلو معاملات کی بناء پر اپنے سسرالیوں سے لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا جس پر سسرالیوں نے طیش میں آکر خاتون کو زبردستی تیزاب پلا دیا۔ تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔