کرکٹ میچوں پر جواء کرانے والے 2 بکیئے گرفتار

Mar 10, 2015

لاہور (نامہ نگار) شادمان پولیس نے کرکٹ میچوں پر جواء کرانے والے بکیئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان آصف اور عامر کو گرفتار کرکے ٹیلی فون سیٹ، ریکارڈر، 16 موبائل فون، شرط رجسٹر، ایک فیکس مشین، ایک لاکھ 21 ہزار روپے اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

مزیدخبریں