لاہور(کامرس رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل کالج و سر گنگا رام ہسپتال کے پروفیسر ممتاز احمد پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز کے صدر جبکہ شیخ زید ہسپتال کے یورالوجسٹ ڈاکٹر مزمل طاہر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے ایسوسی ایشن کے دونوں عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔