مولویوں نے نہیں حکمرانوں، سیاستدانوں، مفاد پرستوں اور بیورو کریسی نے ملک کو تباہ کیا: مجلس احرار اسلام

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دینی جماعتوں نے پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے اس بیان پر کہ ’’مولویوں نے اس ملک کو تباہ کر دیا ہے‘‘ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی اور اپنے وزراء کی زبان اور لہجے کی اصلاح کریںجو کشیدگی بڑھانے کا موجب بن رہی ہے، مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ اس ملک کو مولویوں نے نہیں حکمرانوں، سیاستدانوں، مفاد پرستوں اور بیورو کریسی نے تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولوی بچہ پیدا ہو تو کان میں اذان دیتا ہے، نکاح پڑھاتا ہے اور جنازہ پڑھاتا ہے، حرام حلال بتاتاہے اور دینی تعلیمات کے تسلسل کو بھی مولوی نے ہی قائم رکھا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن