اسلام آباد (آئی این پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس سیکرٹری دفاع کی درخواست پر اِن کیمرہ کردیا گیا اور میڈیا کے نمائندوں کو بریف پیپر دئیے بغیر باہر نکال دیا گیا۔ پی اے سی ذیلی کمیٹی ٹو کا اجلاس کنوینئر کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے وزارت دفاع کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینا تھا تاہم سیکرٹری دفاع کی درخواست پر پی اے سی کی کوریج کرنیوالے میڈیا کے نمائندوں سے درخواست کی گئی کہ اجلاس کو اِن کیمرہ کردیا گیا ہے لہٰذا میڈیا کے نمائندے کمیٹی روم سے چلے جائیں۔