اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو کارکردگی الاؤنس نہیں ملے گا۔کارکردگی الاؤنس لینے کے لئے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہوگا۔گریڈ 17اور اس سے اوپر کے گریڈ کے افسروں کے لئے کارکردگی الاؤنس سے قبل انٹرویو لیا جائے گا۔