لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ کا سبب بننا چاہئے، سراج الحق نے نواز شریف اور زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر باہمی مشاورت سے عدالتی کمیشن پر اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ ملک میں حالیہ سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے اور تحریک انصاف بھی اسمبلیوں میں واپس آسکے۔ اور اس طرح چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی متفقہ امیدوار کا چنائو کرکے سیاست میں مفاہمت کو فروغ دیا جاسکے ۔اس بات کا فیصلہ مرکزی ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرمین سینٹ کے انتخاب کو سیاسی بحران کے خاتمے کا سبب بننا چاہیے: جماعت اسلامی
Mar 10, 2015