اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے وزیر تجارت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وزیر تجارت بننے سے قبل 27سال نجی سیکٹر میں گزار چکی ہیں اور انہوں نے 5مختلف قسم کے کاروبار بھی کئے۔ امریکی صدر نے تجارتی شعبے میں تجربہ کو دیکھتے ہوئے وزارت تجارت کا قلمدان سونپا۔ انہوں نے بتایا کہ یو ایس ایڈ چھوٹے اور درمیانے بزنس کو قرضے دینے کے لئے 4نجی بینکوں کو جزوی گارنٹی فراہم کرے گا۔ پا امریکہ بزنس میں اگلی کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی۔ ’’ہفتہ پا امریکہ شراکت‘‘ کے دوران مجوزہ تجارتی و سرمایہ کاری فریم ور ایگریمنٹ کے بارے میں بھی امریکی وزیر تجارت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔اس سے قبل پا امریکہ بزنس مواقع کانفرنس لندن اور دبئی میں بھی منعقد ہوچکی ہے۔