لاہور(نمائندہ سپورٹس)9سپورٹس کی معروف شخصیات اور قومی کھلاڑیوںنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور سپورٹس کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا ء بات ہے، بھارت میںہاکی اور کبڈی میں تاریخ رقم کرکے آئے ہیں، پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے ہروقت بے تاب رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہارپنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات اپنے خطابات میں کیا، قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران، خواتین کی قومی کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف، ڈائریکٹر سپورٹس سندھ شاہد اسلام اور گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر سپورٹس کرنل (ر)کریم احمد شاہ نے خطاب کیا، قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے ہر وقت بے تاب رہتے ہیں مگر جب بھارت کی بات ہوتی ہے توجوش اور جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے، کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت کو ٹف ٹائم دیا، ہماری کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا کہ بھارت میں تاریخ رقم کرکے آئے ہیں، عوام نے بہت سپورٹ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور سپورٹس کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ حوصلہ افزا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے ہمیشہ ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، خواتین کی قومی کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف نے کہا کہ خواتین سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ وہ پاکستان میں کبڈی کھیلیں گی، سپورٹس بورڈ پنجاب نے خواتین کی کبڈی ٹیم بنائی اور صرف دو سال کی محنت سے کبڈی ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ پاکستان کیلئے جیتا ہے۔ یہ سب سپورٹس بورڈ پنجاب کا کارنامہ ہے۔ڈائریکٹر سپورٹس سندھ شاہد اسلام نے کہا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ دیگر صوبوں کیلئے ایک مثال بن گیا ہے جتنے بڑے ایونٹس اس نے منعقد کئے ہیں وہ کسی اور کے بس کی بات نہیں، پنجاب کے نوجوانوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عثمان انور جیسا ڈی جی سپورٹس ملا ہے، گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر سپورٹس کرنل (ر)کریم احمد شاہ نے سپورٹس کے فروغ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جتنی محبت ملی ہے دل کرتا ہے ہرماہ یہاں آکر کھیلیں۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول ڈی جی سپورٹس عثمان انور کا کارنامہ ہے۔
’’وزیراعلیٰ کی طرف سے کھیلوں کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے‘‘
Mar 10, 2015