ایرانی کمپنی زاہدان میں ایک ہزار تین سو میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگائے گی اور اس سے آٹھ سے گیارہ روپے تک فی یونٹ پر بجلی خریدی جائے گی،این ڈی ایم اے کے ڈپٹی جنرل محمد شبیر کا کہنا تھا کہ ایرانی کمپنی تیس سال تک بجلی فراہم کرنے کی پابند ہو گی،ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بارڈر سے کوئٹہ تک ٹرانسمیشن لائن پراٹھاون کروڑ ڈالر لاگت آئے گی،این ڈی ایم اے کے ڈی جی کا کہنا تھا کہ ایران نے ٹرانسمیشن لائن کیلئے ستر فیصد فنانسنگ کی پیشکش بھی کی ہے، اس منصوبے کے بعد ایران مزید تین ہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر تیار ہے، ممبرٹیرف خواجہ محمد نعیم کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی نے ایران کیساتھ بہت عمدہ معاہدہ کیا ہے،اس معاہدے سے ملک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔۔
نیپرا نے ایران سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری دے
Mar 10, 2015 | 18:23