پشاور میں تاخروں کو افغانستان سے بھتہ کی کالز آ رہی ہیں، رینجرز تعینات کئے جائیں: وزیر

پشاور (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے پشاور میں تاجروں کو افغانستان سے موصول ہونے والی بھتے کی فون کالز کے معاملے پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے جس میں پشاور رینجرز تعینات کرنے کی استدعا کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تاجروں کو بھتے کیلئے فون کالز موصول ہو رہی ہیں جس کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھتے کیلئے 98 فیصد فون کالز افغانستان سے کی جاتی ہیں تاہم وفاقی حکومت بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں صوبائی حکومت سے تعاون کرے۔ پرویز خٹک کی جانب سے جاری خط میں مزید کہا گیا فغان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے لہذا وفاقی حکومت پشاور میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کرے اور افغان موبائل کمپنیوں کے سگنلز روکنے کیلے اقدامات کیئے جائیں۔ خط میں تاجروں کو افغانستان سے موصول ہونے والی بھتے کی کالز میں استعمال ہونے والے فون نمبرز بھی تحریر کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...