کوئی مرے یا جیئے نظام درست کرینگے، نہ کرسکا تو عوام اور عمران کو کیا جواب دونگا: پرویز خٹک

پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ کوئی مرے یا جیئے نظام کودرست کیا جائیگا، حکومت کا پیسہ سوچ سمجھ کر خرچ کریں گے۔ بیرونی قرضے تب لیں گے جب اسکے منصوبے بھی شروع کریں، حیران ہوں کہ حکمرانوں نے اربوں روپے کا فنڈ کہاں خرچ کیا۔ یونیورسٹی روڈ کی کشادگی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پولیس سمیت تمام اداروں پر خوب گرجے اور کہا کہ چاہے کوئی مرے یا جیئے نظام کو درست کیا جائیگا۔ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او پر فخر ہے، کاش تمام سرکاری ادارے بھی درست ہوجائیں، ان منصوبوں کو ترجیح دی جائیگی جن سے قومی خزانے کو فائدہ بھی ملے۔ نظام ٹھیک نہ کرسکا تو عوام اور عمران خان کو کیا جواب دونگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...