لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے 2015-16 سالانہ ترقیاتی بجٹ 784 ملین کا 65 فیصد سے زائد جاری مختلف ترقیاتی سکیموں پر خرچ کر چکا ہے اور زیادہ تر ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔یہ بات صوبائی وزیر خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس نے ڈائریکٹر آف سپیشل ایجوکیشن کی سالانہ ترقیاتی منصوبوںکی ری ویومیٹنگ میں کہی۔آصف سعید منہیس نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں سپیشل ایجوکیشن کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے اور انہیں جلد مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کلورکوٹ ضلع بھکر میں 16.500 ملین کی لاگت سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ 10.000 ملین کی لاگت سے خوشاب میں سماعت سے محروم بچوں کے لئے سکول کو مڈل سے سکینڈری میں اپ گریٹ کیا جارہا ہے۔
سالانہ ترقی بجٹ کا 65 فیصد ترقیاتی سکیموں پر خرچ کر چکے: آصف سعید منہیس
Mar 10, 2016