بیجنگ(صباح نیوز) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات مستحکم اور ترقی یافتہ ہیں۔ ہمارا ہمہ جہت تعاون باہمی حمایت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے تاہم تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی گنجائش بھی ہے۔چین کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ چین اور روس کے تعلقات بین الاقوامی بحرانوں سے متاثر نہیں ہو سکتے اور عارضی اختلافات کی وجہ سے بدلیں گے نہیں۔ وانگ یی نے بڑے مشترکہ منصوبوں بالخصوص چین کو روسی گیس کی فراہمی کے لئے پائپ لائن کی تعمیر کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے زرعی، مالی اور دوسرے شعبوں میں چین روس تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چین "دوسرا امریکہ" بننا یا عالمی سطح پر امریکہ کی جگہ لینے کا خواہاں نہیں ۔، وانگ یی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ کو خدشہ ہے کہ چین عالمی سطح پر اولیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ چین امریکہ نہیں ہے اور کبھی امریکہ جیسا نہیں بنے گا۔ ہم کسی کی جگہ لینے یا اولیت حاصل کرنا نہیں چاہتے ہیں۔چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی سرگرمیوں کے مقاصد کے بارے میں فیصلہ امریکی نقط نظر کی بنا پر نہیں کرنا چاہیے۔
چین روس تعلقات بیرونی طاقتوں سے متاثر نہیں ہو سکتے:چینی وزیر خارجہ
Mar 10, 2016