بی جے پی نے ”بنگال فتح“ کرنے کیلئے سبھاش چندر بوس کے پڑپوتے کو ممتاز بیز جی کے مد مقابل الیکشن لڑانے کا اعلان کر دیا

Mar 10, 2016

کولکتہ(نیوز ڈیسک) بی جے پی نے مغربی بنگال میں بر سر اقتدار جماعت ترنمول کا نگریس کو ٹف ٹائم دینے اور اسکی سر براہ وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کے انتخابات میں مقابلے کیلئے بھارتی جنگ آزادی کے رہنما سبھاش چندر بوس المعروف ” نیتا جی“ کے پڑپوتے چندر کمار بوس کو امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے نئی دہلی میں چندر کمار نے ملاقات کی اور انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے حوالے سے وزیر تعلیم سمرتی ایرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ چندر کمار بوس کو ممتا بنیر جی کے مقابلے میں امیدوار بنانے کا فیصلہ بڑی سوچ بچار کے بعد کیا گیا وقت آ گیا ہے کہ مغربی بنگال میں تبدیلی لائی جائے اور وہ بی جے پی لیکر آئے گی۔

مزیدخبریں