خواتین کو معاشی خودکفالت کی دوڑمیں شامل کرنا حکومت کا احسن اقدام،نوائے وقت فورم

Mar 10, 2016

ملتان(لیڈی رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس کی سابق صدر مسز زہرہ کیتھرائن نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف کرکے اوراُنہیں معاشی خود کفالت کی دوڑ میں شامل کرکے احسن اقدام کیاہے اس سے خواتین میں حصول تعلیم کا رحجان بڑھے گا اور اُنکی معاشی حالت میں بہتری آئیگی ان خیالات کا اظہار نوائے وقت فورم بعنوان کیا خواتین کا سرکاری ملازمتوں میں 15فیصد کوٹا سے خواتین کی معاشی حالت میں سدھار آئے گا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ماہر تعلیم میڈم رضوانہ نے کہا کہ حکومت کایہ پوری قوم کی بیٹیوں پراحسان عظیم ہے پڑھی لکھی لڑکیوں کو سرکاری ملازمتوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے اور وہ معاشی استحکام کے ساتھ اپنی اوراپنے خاندان کی معاشی حالت میں بہتری لاسکیں گی ۔ڈریس ڈیزائنر میڈم رابعہ اورسارا نے کہا کہ یہ اچھا سائن ہے خواتین مستحکم ومضبوط معاشی نظام کے زیر سایہ بہتر زندگی گزار سکیں گی۔ارسلہ نے کہا کہ لڑکیاں اب ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر بیکار نہیں پھریں گی ۔سمعیہ نے کہا کہ حکومت وعدوں کو پورا کرے توہی فائدہ ہوگا اگر صرف کاغذی کارروائی اورفائلوں میں ان احکامات کو بند کردیا گیا تو عورت کی معاشی حالت میں سُدھار نہیں آئیگا۔

مزیدخبریں