زیورخ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے میچ فکسنگ اور غیرقانونی طور پر سٹے میں ملوث اٹلی کے 23 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر عالمی سطح پر پابندی کی توثیق کر دی۔ اٹالین کھلاڑی اور آفیشلز 2014ء اور 2015ء میں مختلف ٹورنامنٹس میں میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔