دھرم شالا(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے تمیم اقبال کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے پہلے کوالیفائر میچ میں فتح حاصل کر کے مین راؤنڈ تک رسائی کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔دھرم شالا میں کھیلے گئے گروپ اے کے کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسے تمیم اقبال نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے غلط ثابت کردیا۔تمیم نے 58 گیندوں پر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو 153 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی، سومیا سرکار اور صابر حسین نے 15، 15 رنز بنائے۔نیدر لینڈ کی جانب سے وین در گٹن تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔جواب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر رک کر لمبی اننگ نہ کھیل سکا اور ٹیم مقررہ اوورز میں 145 رنز بنا سکی۔نیدرلینڈ کی جانب سے اسٹیفن میبرغ اور پیٹر بورن 29، 29 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ بین کوپر نے 20 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے الامین حسین اور شکیب الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کفایتی باؤلنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 14 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔اس میچ میں آٹھ رنز کی فتح کی بدولت بنگلہ دیش نے مین راؤنڈ تک رسائی کے امکانات بھی روشن کر لیے ہیں۔تمیم اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں اومان نے آئرلینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔ ہالینڈ نے پانچ وکٹوں پر 154رنز بنائے ۔ولسن 38‘پورٹر فیلڈ 29اور سٹرلنگ29رنز بناکر نمایاںرہے۔ایم انصاری نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ اومان نے ہدف آخری اوور میں آٹھ وکٹوں پرپورا کرلیا۔ذیشان مقصود نے اڑتیس‘خاور علی چونتیس‘جتندر سنگھ چوبیس‘عامر علی بتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔کیون اوبرائن‘میکبرائن اور سورنسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔عامر علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کل آئر لینڈ جبکہ ہالینڈ اومان کے خلاف کھیلے گا۔