سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 33000 کی بالائی حد برقرار نہ رکھ سکا‘ سرمایہ کاری پندرہ ارب 65 کروڑ روپے کم

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی پر 100انڈیکس 74.87پوائنٹس کمی پر 33000 کی بالائی حد برقرار نہ رکھ کر 32957.98 پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب 65کروڑ روپے سے زائد کمی رہی۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار327 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 132کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 178کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور17کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 69کھرب 31 ارب 24کروڑ 41لاکھ 86ہزار 232 روپے سے کم ہوکر69کھرب 15ارب 58 کروڑ 46 لاکھ 87ہزار 920 روپے ہوگئی۔ گزشتہ منگل کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی ایک کروڑ 21لاکھ حصص سے کم رہی اور مجموعی سودوں میں 20کروڑ 43لاکھ 69 ہزار890 حصص کے کاروبار میں کمی رہی۔

ای پیپر دی نیشن