لاہور (خبر نگار) لاہور کے 9 ٹاﺅنز کے ملازمین کو بالاخر آج گزشتہ ماہ کی تنخواہیں مل جائیں گی ٹاﺅنز کے افسران اور ملازمین جنہیں ماضی میں یکم تاریخ سے پہلے ہی تنخواہ مل جایا کرتی تھی نئے نظام کے نفاذ کے بعد پریشان ہیں۔ ٹاﺅنز کے مستقل ملازمین کو تو تنخواہیں آج مل جائیں گی تاہم ورک چارج کی باری کب آئے گی۔
بانو قدسیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج ہوگا
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ادیبہ بانو قدسیہ کے تعزیتی ریفرنس کی تقریب آج شام 4 بجے قذافی سٹیڈیم پنجابی کمپلکس بلاک کے ہال نمبر 1 میں منعقد ہو گی۔ صدارت معروف دانشور اور کالم نگار منو بھائی کرینگے۔ مہمانان خصوصی بابا محمد یحییٰ خان، امجد اسلام امجد، ڈاکٹر اجمل خان نیازی، بشریٰ رحمن، ریاض محمود اور بانو قدسیہ کے بیٹے اثیر احمد خان ہوں گے۔