لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزےر بہبود ِ آبادبےگم ذکےہ شاہنوازنے کہا ہے کہ بلوغت کے مرحلے مےں مثبت رُجحان پےدا کرنا بھی تعلےم و تربےت کا بنےادی حصہ ہے کےوں کہ ےہ ہی وہ دور ہے جب انسان کی شخصےت تکمےل کے عمل سے گزرتی ہے۔ صوبائی وزےر نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی جانب سے نو بالغوں کی ہےلتھ اےجوکےشن سے متعلق وےب سائٹ کی لانچنگ کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےاانہوں نے کہا کہ نوبالغ اپنے مسائل کے حل اور رہنمائی کے لئے براہ راست بہبود آبادی کے ڈاکٹر حضرات سے سوال وجواب اورضروری انفارمےشن باآسانی اےک کلک سے حاصل کر سکتے ہےںاس سارے عمل مےں پرائےوےسی کو بھی ےقےنی بناےا گےا ہے اس مقصد کے تحت محکمہ بہبود آبادی نے 9ڈوےژن مےں 15اےکسپرٹ ڈاکٹرز کو مزےد تربےت دی ہے ےہ مردو خواتےن ڈاکٹر ماہانہ بنےاد پر اپنے اپنے ڈوےژن مےں موجود سکولوںاور کالجوں مےںجاکر نوےں،دسوےں ،فرسٹ ائےراور سےکنڈائےرکی جماعتوں کے بچوں کو جو نو عمری کے دورسے گزررہے ہوتے ہےں تعلےم دےں گے کےونکہ ےہ بچے بہت سی چےزےںمعلوم نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات مشکلات کا شکار ہوجاتے ہےں۔