عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد کمی سے سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ قیمت 5 فیصد گرنے سے سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک کا پیداوار کم کرنا بے اثر ہو گیا ہے۔ امریکی خام تیل کے ذخائر توقعات سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ نیویارک میں لائٹ سوئٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 86 سینٹ کمی سے 50 ڈالر 28 سینٹ پر بند ہوئی۔ قیمت کم ہونے کی وجہ امریکی خام تیل کے ذخائر بنے جو مارکیٹ کی توقعات سے تین سو فیصد زائد رہے۔ خام تیل کی قیمتوںکو استحکام دینے کیلئے پیداوار کم کرنے کی حکمت عملی نے ابتدا میں کام کیا‘ لیکن امریکی انوینٹری کے اعداد کے بعد اس کا اثر زائل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں بڑھ رہی ہے جو خام تیل کی قیمت کو مزید کم کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...