لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کے مطابق امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی 35 کروڑ ڈالر وصولی اور 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 29 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 15 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بنک کے پاس 17 ارب 13 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس 5 ارب ایک کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 32 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔