لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی کے الزام میں تین وکلا کو جواب پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم کے ساتھ بدتمیزی کے ملزم تینوں وکلا بیرسٹر احتشام، مہر احسن اور انعام ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مہلت کے باوجود وکلاء کی جانب سے جواب پیش نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا۔