اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) حکومت جاپان نے اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ایچ سی آر اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے لئے 70 لاکھ ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے تاکہ افغان مہاجرین کو مدد دی جا سکے۔ اس امداد کے سلسلے میں سرکاری طورپر اعلان وزیر برائے ریاستی امور اور سرحدی علاقہ جات عبدالقادر بلوچ اور پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کیا۔ جاپان کی طرف سے دی جانے والی رقم سے 30 لاکھ ڈالر کی رقم افغان مہاجرین کو قانونی امداد فراہم کرنے کے لئے مختص کی گئی ہے جاپان کی حکومت نے پاکستان میں 32 ہزار پانچ سو افغان مہاجرین کو قانونی امداد فراہم کرنے کے لئے امداد فراہم کی ہے جاپان افغان مہاجرین کی صحت اور تعلیم کے لئے بھی امدادی رقم فراہم کر چکا ہے۔
جاپان کا یو این ایچ سی آر اور ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے 70 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
Mar 10, 2017