لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مشیر خارجہ کے عہدے پر سرتاج عزیزکی تقرری کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے خدائی خدمتگار تنظیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں مشیر خارجہ کے عہدے پر سرتاج عزیز کی تقرری کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست پر مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔