لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ سکیورٹی نے احاطے میں غل غپاڑہ کرنیوالا شخص حراست میں لے لیا، فیصل نامی شخص لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور عدلیہ کیخلاف نعرے بازی کر رہا تھا، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے فیصل کو حراست میں لے لیا۔ فیصل کا موقف تھا کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اسکے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن عدلیہ سمیت کوئی بھی گورنر پنجاب کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا۔