لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر سابق آرمی چیف پرویز مشر ف کے 9 مارچ 2007 کے اقدام کے خلاف مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں افتخار چودھری کی سیاسی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پی جے ڈی پی لاہور کے سیکرٹری مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے پرویزمشرف کے 9مارچ 2007کے اقدام کیخلاف قراداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ مشرف کا ایمرجنسی لگانا اوروکلا پر تشدد کر نا قانون کے خلاف تھا۔ اجلاس کے اختتام پر سابق چیف جسٹس سجاد شاہ مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔