پاکستان میں سب اچھا نہیں، بہت سی باتیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے: ریحام خان

Mar 10, 2017

اسلام آباد (این این آئی) معروف ٹی وی اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب اچھا نہیں، بہت سی باتیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے پھیلا ہوا تاثر درست نہیں، امریکہ سمیت عالمی سطح پر بھی خواتین کے ساتھ جبر اور غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے، میڈیا میں کام کرنے والی رپورٹرز اور نئی آنے والی لڑکیوں کے لئے بہت سی مشکلات ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے پہلے بھی قوانین موجود ہیں، کام کرنے والی لڑکیوں کے لئے پاکستان میں بہتر ماحول نہیں، میری بھی دو بچیاں ہیں، میں بھی نہیں چاہوں گی کہ وہ لیٹ گھر آئیں یا پھر ان کے ساتھ کوئی غلط لہجے میں بات کرے۔

مزیدخبریں