کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ کے احساس محرومی کی وجہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت ہے۔ وزیراعظم کو حکومت کے آخری ایام میں سندھ یاد آگیا۔ ن لیگ بار بار حکومت کے باوجود سندھ کی خدمت نہیں کر سکی تو اس بار کیا کرے گی؟۔ چھوٹے صوبوں کے عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اور مقاصد سے واقف ہو چکے ہیں۔