اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی سنگیتا تھاپا نے کہا ہے پاکستانی حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افئیر پروگرام میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ قانون سازی کے ذریعے صنفی اختلافات کو دور کیا جاسکے ۔انھوں نے پاکستان میں خواتین کی تعلیمی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان میںتعلیم یافتہ لڑکیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔سنگیتا تھاپا نے کہا کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں تکنیکی اور ڈیجیٹل انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پراقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں اور عورتوں کو شادی، تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق بھی حاصل ہے۔