اوڑی واقعہ، بھارت سے رہا ہونے والے دونوں لڑکے آج وطن آئیںگے، احسن کی والدہ استقبال کیلئے مظفرآباد سے واہگہ پہنچ گئیں

Mar 10, 2017

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوڑی واقعے میں معاونت کے الزام میں پکڑے گئے دو پاکستانی لڑکے آج وطن واپس پہنچیں گے۔ دونوں لڑکوں کو آج صبح واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ فیصل اعوان اور احسن خورشید غلطی سے کنٹرول لائن عبور کر گئے تھے۔ بھارتی حکام نے دونوں لڑکوں کی سفری دستاویزات پاکستانی ہائی کمشن کے حوالے کیں۔ رہائی پانے والے طالب علم احسن رشید کی والدہ بیٹے کے استقبال کیلئے مظفر آباد سے واہگہ بارڈر کے لئے روانہ ہو گئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے والدہ رقیہ بی بی نے کہا بیٹے کی گرفتاری کے 5 ماہ زندگی کے مشکل ترین دن تھے پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں