اسلام آباد ( نامہ نگار) بےن الاقوامی اسلامی ےونےورسٹی کی اکےڈمک سٹاف اےسوسی اےشن ( آسا ) کے نو منتخب ارکان کی تقرےب حلف برداری یونیورسٹی کے مےل کمےپس مےں منعقد ہوئی جس مےں ےونےورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد ےوسف الدرےوےش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ارکان سے حلف لےا،منعقد ہ تقرےب مےں پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل نے بطور صدر آسا حلف اُٹھاےا جبکہ اس موقع پر جامعہ کے نائب صدور جامعہ سمےت آسا کے نو منتخب ارکان ، سابق ممبران ، ڈےنز ، ڈائرےکٹر ز اور اساتذہ کی کثےر تعداد بھی موجود تھی ۔تقرےب مےں شہزاد اشرف چوہدری نے بطور جنرل سیکرٹری آسا، ڈاکٹر فیض الرحیم نائب صدر آسا(مےل) ، ڈاکٹر تیمیہ نے بطور نائب صدر (فیمےل ) ، ڈاکٹرملیحہ اسماء بطور جوائنٹ سےکرٹری (فیمےل)، ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام نے فنانس سیکرٹری،سیماب احمد بطورانفارمےشن سیکرٹری فیمیل، عاطف ساہی بطور انفارمیشن سیکرٹری میل جبکہ ڈاکٹر حبیب اللہ بطور جوائنٹ سیکرٹری( میل) حلف اٹھایا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد ےو سف الدرےوےش نے کہا کہ اساتذہ معاشرے مےں علم کی تروےج کی اہم ذمہ داری کے متحمل افراد ہو تے ہےں اور علم کے فروغ اور لوگوں کی درس و تدرےس سنت محمدیﷺ ہے۔ ،تقرےب سے خطاب مےں ڈاکٹرعبدالجلیل نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ تدریسی میدان میں جامعہ کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اسلامی ےونےورسٹی کی اکےڈمک سٹاف اےسوسی اےشن کے نو منتخب ارکان کی تقرےب حلف برداری
Mar 10, 2017