ایران نے بلیسٹک میزائل ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس نے امریکا کے خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادے کا کہنا ہے کہ نیول بلیسٹک میزائل ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو سمندر میں 300 کلو میٹر تک اپنے متحرک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران کے موجودہ میزائل تجربے نے امریکا کی تشویش بڑھا دی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز ہی خلیجی ریاستوں کی جانب داخلے کا انٹری پوائنٹ ہے اور دنیا کے 20 فیصد آئل کی فراہمی کا یہی روٹ ہے۔