جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر پارک گیون ہائی کے مواخذے کی منظوری دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے.پارک گیون ہائی کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں۔جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے پارلیمنٹ کے مواخذے کے حق میں فیصلہ سنادیا .وزیر اعظم ہوانگ کیوآن عبوری طور پر حکومتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔جنوبی کوریا کی اسمبلی نے مواخذے کے بعد صدر پارک کو معطل کردیا تھا جس کی منظوری آئینی عدالت نے بھی دیدی ہےاور انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے۔سیاسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پارک گیون ہائی کے خلاف ملک گیر مظاہرے کئی روز سے جاری ہیں ۔
جنوبی کوریا کی عدالت نےصدر پارک گیون ہائی کے مواخذے کی منظوری دیدی، عہدے سے ہٹانے کا حکم
Mar 10, 2017 | 12:41