ڈھاکہ میں خالدہ ضیاءکی رہائی کے لئے سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سینکڑوں افراد نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءکی رہائی کے حق میں ہونے مظاہرے میں شرکت کی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق خاتون وزیراعظم کو ایک عدالت نے مبینہ کرپشن الزامات میں ملوث ہونے کے شبے میں 5 برس کی قید سنائی ہے۔ یہ مظاہرہ ڈھاکہ کے وسطی علاقے میں کیا گیا اور مظاہرین نے سڑکوں پر 1 گھنٹے سے زائد وقت کے لیے دھرنا بھی دیا۔ خالدہ ضیا کی سیاسی جماعت نے ہفتہ دس مارچ کو ڈھاکا اور دوسرے شہروں میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب مقید خاتون سیاسی لیڈر سے ا±ن کے وکلاء نے بھی جیل میں ملاقات کی۔ بنگلہ دیشی ہائی کورٹ (کل)اتوارکو ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سنائے گی۔
خالدہ ضیاء

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...