اسلام آباد (آن لائن) برطانیہ کے شہروں میں چین نے گوادر پورٹ کی انوکھی اشتہاری مہم کا آغاز کردیا۔ 100سے زائد ڈبل ڈیکر بسوں پر گوادر پورٹ اور پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر پیش کرنے کی غرض سے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ پاک، چین دوستی اور سی پیک منصوبہ کے بارے میں چین نے برطانیہ کے اندر اشتہاری مہم شروع کردی۔ اس مہم میں 100سے زائد بڑی بسوں پر پاکستان کے بہتر اور مثبت تاثر کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس کیمپین کا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنا ہے۔ لندن کے 17مختلف روٹس پر گھومتی یہ بسیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے پاکستان مخالف اشتہاری کیمپین برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں شروع کی تھی جس کے بارے میں پاکستان نے برطانیہ سے وضاحت طلب کی تھی۔