کیلی فورنیا: مسلح شخص نے اولڈ ہائوس میں 3 افراد کو یرغمال بنا لیا

Mar 10, 2018

کیلی فورنیا(نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے اولڈ ہائوس میں تین افراد کو یرغمال بنا لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ فوجیوں کے مرکز سے فائرنگ کی آواز بھی سنی گئیں۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایات کر دی۔ حکام کے مطابق مرکز میں ایک ہزار سینئر سٹیزن یا معذور افراد موجود ہیں۔

مزیدخبریں