کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے سبی میں 9 سالہ بچی کے ساتھ درندہ صفت شخص کی زیادتی، ملزم فرار ہو گیا، لیویز کے مطابق سبی کے علاقے تحصیل لہڑی ‘ لعل شاہ ماچھی میں 9 سالہ کم سن بچی عائشہ کیساتھ درندہ صفت شخص نے زیادتی کی ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا لیویز نے زیادتی کا شکارہونے والے بچی کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔